خبرنامہ سندھ

کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نےعزیربلوچ کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

  • کراچی: (اے پی پی) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے ، لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو آج کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے عزیر بلوچ کے کیس کے […]

  • چین کی جانب سے مزار قائدکے لئے قیمتی دیدہ زیب فانوس کا تحفہ تیار:عرفان صدیقی

    اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دوست ملک چین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے میں دیا ہے جسے رواں سال اگست کے مہینے […]

  • کراچی :مواچھ گوٹھ میں سات سالہ بچہ کھلے گٹرمیں گرکرجاں بحق

    کراچی ( آن لائن )کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا احتجاج ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مواچھ گوٹھ کے علاقے میں ایک سات سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد […]

  • سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی سے گیسٹرو کا مرض پھیل گیا

    سکھر /ملتان (آئی این پی ) سندھ اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا، مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں ، کلینکوں میں سینکڑوں گیسٹرو اور گرمی سے متاثرہ مریضوں کولایا گیاجن میں زیادہ تعداد خواتین اوربچوں کی تھی۔ گیسٹرو کے مرض کے پھیلنے کی […]

  • سول اسپتال ؛ ڈاکٹرخاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے

    کراچی:(آئی این پی ) سول اسپتال کے ڈاکٹر دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے، سول اسپتال کی انتظامیہ نے دوبارہ علاج کرنے سے انکار کردیا اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاتون کو ہی دھمکی دیدی، نجی اسپتال سے آپریشن کراکر تولیہ نکالا گیا، ایس ایچ او تھانہ رسالہ […]

  • کراچی: سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرسعید بھرم کا قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف

    کراچی:(آئی این پی )دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم بھارت، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ٹارگٹ […]