خبرنامہ سندھ

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

  • کراچی:(آئی این پی) سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 25 اپریل کو سرجانی ٹاون سیکٹر 36 میں ڈکیتی کے دوران سعیدہ نامی خاتون کو قتل جبکہ عالیہ نامی بیٹی کو زخمی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے […]

  • جیکب آباد: منی ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں تصادم، 8 افراد زخمی

    جیکب آباد:(آئی این پی) شکار پور روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک سامنے سے آنے والی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایف سی کے 6 اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتول کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایف سی کے نعیم اللہ، […]

  • متحدہ کے ایم پی اے دلاور حسین بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    کراچی:(آئی این پی) مصطفیٰ کمال نے پھر کمال دکھا دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی دلاور حسین بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔ دلاور حسین صدر ٹاؤن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے اس خبر کا اعلان کراچی مین […]

  • را فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں

    گوجرانوالہ:(آئی این پی) رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ہم پاک سرزمین کے پلیٹ فارم سے اصولی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی روایتی اور تاریخی سیاست میں سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو اکھٹا نہیں کیا، ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین واحد سیاسی […]

  • کے الیکٹرک کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:(اے پی پی) نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کے نرخ میں کمی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی […]

  • کالاباغ : دریائے سندھ سے مزیدایک لاش برآمد،مجموعی تعداد 28 ہوگئی

    کالاباغ: (آئی این پی)جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزیدایک لاش برآمد کرلی گئی ۔ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 28 ہو گئی۔ گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں […]