خبرنامہ سندھ

سانحہ صفورا کا اہم ملزم علی رحمان لیوکین گرفتار

  • کراچی:(اے پی پی) حساس اداروں نے کارروائی کر کے سانحہ صفورا کے ایک اور اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حساس اداروں نے پپری کے علاقے میں کارروائی کر کے سانحہ صفورا کے ایک اور اہم ملزم علی رحمان عرف لیوکین اور چھوٹو کو گرفتار کر لیا۔ سانحہ صفورا بس حملے میں علی رحمان، اسامہ عالم […]

  • کراچی: سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار

    کراچی:(اے پی پی)پولیس اور حساس اداروں نے کراچی کے علاقے پپری میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے پپری سے سانحہ صفورہ کا ایک اور دہشت گرد گرفتارکرلیا۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت علی رحمان عرف ٹونا کے نام سے ہوئی۔ […]

  • فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتار ڈائریکٹر کے انکشافات

    کراچی:(اے پی پی)فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتارڈائریکٹر محمد خان چاچڑ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ محمد خان چاچڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین کے قتل کا حکم ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور نثار مورائی نےدیا، قتل کے بعد نثار مورائی نے انعام کے طور پر 4لاکھ […]

  • کراچی:مواچھ گوٹھ اور گلستان جوہر سے6 ملزمان زیرحراست

    کراچی:(اے پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لےلیا۔ ناظم آباد سے نوکری دلانے کا جھانسا دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا۔ مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار ک رلیے گئے جو قتل کے مقدمےمیں مطلوب تھے۔نیو کراچی اور […]

  • کراچی:گلشن اقبال سے سابق چیئرمین ’آباد‘ بابر چغتائی زیرحراست

    کراچی(اے پی پی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق بابر چغتائی کوملزم سعید بھرم کی نشاندہی پرحراست میں لیاگیا ہے،بابر چغتائی پر زمینوں کے قبضے اور ناجائزتعمیرات میں مددکا الزام ہے۔

  • بلاول بھٹوزرداری کی بھارت میں دومسلمانوں کی قتل کی مذمت ،ملزمان کوقرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

    کراچی ۔ 20 مارچ (اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مویشی کے بیوپاری دو مسلمانوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت واقعہ کے مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ دوبارہ اس قسم کی […]