ملی ترانے

میرے نغمے تمہارے لیے ہیں ..شاعر جمیل الد ین عالی

  • اے وطن کے سجیلے جوانو ! میرے نغمے تمہارے لیے ہیں سرفروشی ہے ایماں تمہارا جرأتوں کے پرستار ہو تم جو حفاظت کرے سرحدوں کی وہ فلک بوس دیوار ہو تم اے شجاعت کے زندہ نشانو! میرے نغمے تمہارے لیے ہیں بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریں تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں جیسے خاموشیوں کی […]

  • خطّۂ لاہور تیرے جانثاروں کو سلام شاعر رئیس امروہوی

    خطّۂ لاہور تیرے جانثاروں کو سلام شہریوں کو غازیوں کو شہسواروں کو سلام خطۂ لاہور کیا رتبہ ہے تیری خاک کا تو ہے اسٹالن گراڈ اس سرزمینِ پاک کا ارضِ شالامار راوی کے کناروں کو سلام خطّۂ لاہور تیرے جانثاروں کو سلام ایک ہی جھٹکے میں دشمن کی کلائی موڑ دی تو نے دشمن کی […]

  • ہمارے شیر دلیر جوان شاعر ناصر کاظمی

    ہمارے پاک وطن کی شان ہمارے شیر دلیر جوان ہمارے پاک وطن کی شان ہمارے شیر دلیر جوان خدا کا سایہ ان کے ساتھ خدا کا ہاتھ ہے ان کا ہاتھ ہے ان کے دم سے پاکستان ہمارے شیر دلیر جوان ہمارے پاک وطن کی شان ستارے جرأت ہمت کے وطن کی عظمت شوکت کے […]

  • سیالکوٹ تو زندہ رہے گا شاعر ناصر‌کاظمی

    زندہ رہے گا ، زندہ رہے گا سیالکوٹ تو زندہ رہے زندہ قوموں کی تاریخ میں نام ترا تابندہ رہے زندہ رہے گا ، زندہ رہے گا سیالکوٹ تو زندہ رہے جموں و کشمیر سے پہلے تو ہے نصرت کا گہوارا جس نے تجھ پر ہاتھ اٹھایا تو نے اس کا نام مٹایا زندہ رہے […]

  • بہو تو تیز تر بہو ،،،، شاعر محمود شام

    ( ترانۂ بحریہ ) سمندروں کے پانیو ! بہو تو تیز تر بہو تمہارے سینے پہ ہمارے نوجواں ہیں گرم رو سنو! اے ساحلو پہ گھومتی ہواؤ ! رک پڑو چلو عدو کے مورچوں کی سمت باگ موڑ لو بہو تو تیز تر بہو۔۔۔بہو تو تیز تر بہو سمندروں کے ان کے دم سے امن […]

  • اے ہوا کے راہیو…. شاعر محمود شام

    ( ترانۂ فضائیہ ) اے ہوا کے راہیو ۔۔۔بادلوں کے ساتھیو ! پرفشاں مجاہدو! تم وطن کی لاج ہو پاک سرزمین کی اپنی جاں پہ کھیل کے تم بنے سلامتی اے ہوا کے راہیو ۔۔۔بادلوں کے ساتھیو ! پرفشاں مجاہدو! تم فضا کا حسن ہو آسماں کا ناز ہو تم دلوں میں پھیلتی روشنی کا […]

  • وطن کی پاسبانی…. شاعر شبلی فاروقی

    جب تک رہے گا پدما میں پانی جہلم میں پانی کرتے رہیں گے اپنے وطن کی ہم پاسبانی جب تک رہے گا پدما میں پانی جہلم میں پانی اپنے وطن کا ایک ایک ذرّہ چاند اور تارہ چاند اور تارہ ۔۔۔چاند اور تارہ سارے جہاں میں اونچا رہے گا پرچم ہمارا پرچم ہمارا۔۔۔ پرچم ہمارا […]

  • اے کراچی مرحبا ، شاعر جون ایلیا

    اے کراچی مرحبا ۔۔۔ ہاں کراچی مرحبا مرحبا ۔۔۔مرحبا۔۔۔اے کراچی مرحبا قائد، اعظمؒ کا مولد اور مدفن ہے یہ شہر اہلِ پاکستان کی عظمت کا یہ مسکن ہے یہ شہر ناز ہے جس پر چمن کو ، ہے نشیمن یہ شہر آرزوؤں کے گلستاں اے کراچی مرحبا اے کراچی مرحبا ۔۔۔ ہاں کراچی مرحبا مرحبا […]