خبرنامہ پنجاب

پنجاب کا تحفظ حقوق نسواں بل مسترد کیا جائے، اراکین اسلامی نظریاتی کونسل

  • اسلام آباد: (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی اکثریت نے پنجاب کے تحفظ حقوق نسواں کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی رائے دی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں ہوا جس میں پنجاب میں پاس ہونے والے تحفظ حقوق نسواں […]

  • لاہور:محکمہ انہار کے نائب قاصد نے دفتر میں خودکشی کر لی

    لاہور:(اے پی پی)لاہور میں محکمہ انہار کے نائب قاصد نے دفتر میں پنکھے کے ساتھ جھول کر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق بند روڈ کے علاقے نواں کوٹ کا رہائشی محمد شفیق محکمہ انہار میں بطور نائب قاصد کام کرتا تھا ۔ […]

  • سرگودھا : بھینسوں کی لڑائی،باڑے کا مالک بھینس کی ٹکر سے ہلاک

    سرگودھا(اے پی پی)سرگودھا میں بھینسوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے کیلیے آنے والا باڑے کا مالک بھینس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔افسوسناک واقعہ پیش آیا سرگودھا کے نواحی علاقہ چکڑالہ میں جہاں نیک محمد نامی شخص کے بھینس باڑے پر بھینسیں آپس میں لڑ پڑیں۔ 60 سالہ نیک محمد نے بیچ بچاؤ کی […]

  • نیب قوانین پر عمل نہیں کرے گا تو کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے :رانا مشہود

    لاہور:(اے پی پی) پنجاب حکومت کے ایک اور وزیر نیب پر پھٹ پڑے ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے لاہور میں دورہ تو میٹرک کے […]

  • گھوسٹ اسکولوں کے بعد اب پنجاب میں گھوسٹ تنور بھی سامنے آ گئے

    لاہور:(اے پی پی)پنجاب میں گھوسٹ تنوروں کا انکشاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے اس وقت ہوا جب کمیٹی محکمہ خوراک کے آڈٹ کا جائزہ لے رہی تھی۔ کمیٹی کے سامنے یہ امر آیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گھوسٹ تنوروں کے نام پر سستا آٹا حاصل کیا گیا جس سے قومی […]

  • لاہور:مال روڈ پر سکھ برادری کا دھرنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم

    لاہور: (اے پی پی) پنجاب اسمبلی کے سامنے سکھ برادری نے پاکستان سکھ گردوارہ کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی کے خلاف دھرنا دے ڈالا، کہتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ دھرنا دینے سے مال روڈ اور ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہو گیا۔ سکھ برادری ٹس […]