خبرنامہ پنجاب

لاہور سے سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

  • لاہور (آئی این پی ) لاہور سے سری لنکا ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق کولمبو جانے والی پرواز کے مسافر سے دوران تلاشی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو کہ جیولری کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس پر گوجرانوالہ […]

  • اوکاڑہ ، دھند میں مسافر وین ، بس اور ٹریلر میں تصادم ، تین افراد جاں بحق،15زخمی

    اوکاڑہ (آئی این پی ) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ شدید دھند کے باعث اوکاڑہ ملٹری فارم ہیڈ کوارٹر کے قریب لاہور سے ساہیوال جانے والی وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ تیز […]

  • اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی مردان سے بازیاب

    اسلام آباد /مردان (آئی این پی )اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کومردان سے بازیاب کرالیاگیا ۔افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر کو جمعہ کو افغان سفارتخانے کے حکام کے حوالے کیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان […]

  • سیالکوٹ فوجی چھاؤنی پر حملے میں ملوث دہشتگرد کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

    راولپنڈی /سیالکوٹ (آئی این پی ) سیالکوٹ میں فوجی چھاؤنی پر حملے اور پانچ فوجیوں کو شہید کرنے میں ملوث دہشت گرد کو اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،مجرم کی لاش کو تصدیق کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے […]

  • لاہور: گاڑیوں کے شیشے چوری کی وارداتیں معمول بن گئی

    لاہور(آئی این پی)لاہورمیں گاڑیوں کے شیشے چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ،شمالی چھاؤنی میں بھی ایک گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے ، جیونیوز نے اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔لاہور میں بدھ کے روز شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ایک شہری طارق فاروق […]

  • ملتان میں گرڈ اسٹیشن سے مشکوک شخص زیرحراست

    ملتان(آئی این پی)ملتان میں گرڈ اسٹیشن سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ پیراں غائب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ملزم سے […]