خبرنامہ پنجاب

خانیوال میں موٹر سائیکل ‘کیش او رموبائل چھیننے والاگینگ کا سرغنہ گرفتار

  • خانیوال ۔(اے پی پی) خانیوال کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل ‘کیش او رموبائل چھیننے والا عدیل گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا جبکہ چھینے گئے موٹر سائیکل ‘کیش، 4لاکھ 13ہزار روپے مالیت کے موبائل اور زیر استعمال اسلحہ برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر […]

  • مانانوالہ سانحہ،متاثرہ خاندانوں کو5 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان

    لاہور:(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مانانوالہ کے المناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپےفی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز ننکانہ صاحب کے قصبے مانانوالہ کے قریب دھند کے باعث گیس ٹینکر اور کار کی ٹکر اور آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت […]

  • پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف وفاقی حکومت کو نوٹس

    لاہور :(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست […]

  • ملتان،سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور خاتون جاں بحق، تعداد 8 ہو گئی

    ملتان (آئی این پی )ملتان میں سوائن فلو وائرس سے متاثرہ مزید ایک مریضہ نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔ شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی 67 سالہ خاتون شکیلہ کو چند روز قبل نشترہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں خاتون کے بلڈ […]

  • ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی ، اٹارنی جنرل کی طلبی

    لاہور: (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے دائر درخواست پرمعاونت کے لیے 25فروری کو ڈپٹی اٹارنی جنرل کوطلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو […]

  • لاہور ہائیکورٹ، ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو چیلنج کردیا گیا

    لاہور (آئی این پی) ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکاء ایڈووکیٹ نے اسکیم کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ اعتراض […]