راولپنڈی: (آئی این پی) پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کا عزم۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ موت کی سزا پانے والے دہشتگرد فورسز اور اسکولوں پر حملوں اور عام شہریوں کے اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ […]
خبرنامہ پاکستان
آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
-
دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
لاہور:(آئی این پی) دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ چار جنوری 1998 کو آسٹریلیا کے شہر لنٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھاتے ہوئے پانچ فائر فائٹرز نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد فائر فائٹرز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم […]
-
اپوزیشن کے ٹی او آرز امتیازی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف وزیر اعظم کا احتساب ہو
اسلام آباد:(آئی این پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو امتیازی قرار دے دیا، کہتے ہیں حزب اختلاف چاہتی ہے کہ صرف وزیر اعظم کا احتساب ہو، باقی سب کو استثنیٰ مل جائے۔ ان کا مزید […]
-
آرمی چیف کے حکم پر فوج میں سپیشل اینٹی کرپشن مہم جاری ہے: عاصم باجوہ
راولپنڈی:(آئی این پی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دنیا نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کل 207 کیسز ملٹری کورٹس میں زیرسماعت ہیں جن میں سے 88 کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں 1800 کومبنگ آپریشنز ہوئے اور […]
-
گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والا نہیں اگر کرپشن ثابت ہوگئی تو استعفیٰ دیدوں گا، وزیراعظم
بنوں:(آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کو نہیں پتا کہ ان کا کس سے واسطہ پڑ گیا ہے اور ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ایک […]
-
اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام علاقے مستفید ہوں گے:احسن اقبال
کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی شامل ہے، اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام علاقے مستفید ہوں گے، گوادر کے پسماندہ ترین علاقوں کو کوئٹہ سے منسلک کیا جا رہا ہے، رواں سال کے آخر تک […]
-
پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے:اسحاق ڈار
اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق درپیش چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اقتصادی نمو کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔ سی ایف بی سی انٹرنیشنل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے […]
-
پیارے ساتھیو، خواتین کو اپنی ملکیت قرار دینا بند کر دیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد:(اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں مرد سیاستدانوں کو مخاطب کیا۔ کہتے ہیں برائے مہربانی خواتین کا حوالہ ہماری خواتین کہہ کر دینا چھوڑ دیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خواتین کوئی جائیداد نہیں ہیں جن کی ملکیت کا دعویٰ کیا جائے۔







