خبرنامہ پاکستان

ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کا مقروض، مجموعی قرضہ 181 کھرب سے تجاوز کر گیا

  • اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان پر ملکی اور غیر ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں اور رواں مالی سال جون سےستمبر تک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 800 ارب روپے بڑھ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کے قرض تلے ہے ، پاکستان پر مجموعی قرضہ 181 کھرب سے بھی […]

  • رحمٰن ملک 20سال قبل الطاف حسین کوگرفتار کرنے لندن گئے مگر؟

    کراچی(آن لائن)20 سال قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوگرفتار کرنےکیلئےبرطانیہ جانےوالے رحمٰن ملک انہی کے عشق میں گرفتار ہوگئے۔ سابق سٹی کراچی ناظم مصطفیٰ کمال نے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر سنگین الزامات ایسے وقت میں عائد کئے ہیں جب رحمٰن ملک کی بطور ڈی جی ایف آئی اے الطاف حسین […]

  • ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف

    لاہور:(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر مجھ پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کی تحقیقات کرنا نیب کی قانونی ذمہ داری ہے اور انھیں کرپشن کی […]

  • پی ٹی آئی کا مصطفی کمال کےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ

    اسلام آباد:(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مصطفی کمال نے قائد متحدہ اور سینیٹر رحمان ملک پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ متحدہ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کا الزام بھی […]

  • ریلوے ٹکٹوں پر انشورنس ٹیکس نافذ،ہرمسافر 5 روپے اضافی دے گا

    لاہور:(آئی این پی )پاکستان ریلویز انتظامیہ نے ٹکٹوں پر انشورنس ٹیکس نافذکر دیا، اب مسافر ہر ٹکٹ پر 5 روپے اضافی ٹیکس ادا کریں گے۔ ریلویز ریزرویشن حکام کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ٹکٹ پر کرائے کے ساتھ 5 روپے اضافی انشورنس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، یہ ٹیکس مختصر اور طویل فاصلے […]

  • شازیہ مری کے ساتھ کابل ایئرپورٹ پربدسلوکی؛ امیگریشن حکام نے25منٹ تک روکے رکھا

    کابل:(آئی این پی )پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کیساتھ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرافغان امیگریشن حکام نے بدسلوکی کرتے ہوئے انھیں 25 منٹ تک روکے رکھا۔ شازیہ مری پاکستان اور افغانستان کے غیرحکومتی ڈائیلاگ میں شرکت کیلیے کابل گئی تھیں اور انھیں اس واقعہ کا سامنا کرنا پڑا۔ شازیہ […]

  • پاکستانی پرچم کوئی سیاسی جماعت استعمال نہیں کرسکتی، وزارت داخلہ

    اسلام آباد:(آئی این پی )پاکستانی جھنڈا کسی سیاسی جماعت کیلیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق1957 اور 1964 میں بنائے گئے قواعدمیں قومی پرچم کے تقدس اور احترام کوقانونی حیثیت دی گئی۔ پاکستانی پرچم کو کسی ادارے کے ٹریڈ مارک یاڈیزائن کے طور پراستعمال نہیں کیاجاسکتا۔ قومی پرچم کو23 مارچ، 14اگست اور25 […]

  • امریکہ نے حکم چلا دیا

    پاکستان ترقی کے لحاظ سے انڈونیشیا اوربرازیل کی راہ پر گامزن ہے،امریکی جریدہ

    کراچی(آئی این پی)بہترین معاشی پالیسی اور سرمایہ کاری جیسی متعدد پیش رفتوں نے پاکستان کو انڈونیشیا اوربرازیل کی راہ پر ڈال دیا ہے،2050تک پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی معیشت 40 گنا اور چین کی معیشت 100 گنا بڑی ہوگی،پاکستا ن کی ترقی کے فروغ میں امریکا کی اعلیٰ تعلیمی شراکت داری اہم کردار اد […]