اھم خبریں

بلوچستان نيشنل پارٹی کا وفاق ميں تحريک انصاف کی حمايت کا اعلان

  • بلوچستان نیشنل پارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی،دونوں جماعتوں میں معاہدہ طے پا گیا، سرداراخترمینگل کہتے ہیں کسی عہدے یا وزارت کی خواہش نہیں، بی اے پی نے بھی حمایت کا یقین دلا دیا ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]

  • حسن اور حسین نواز بلیک لسٹ میں شامل، پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری […]

  • نواز،مریم، صفدرکی سزا کیخلاف اپیل:لاہور ہائیکورٹ بینچ سربراہ کی کیس سننےسے معذرت

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے تشکیل دیئے گئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی، جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا […]

  • فضل الرحمان کےبیٹےکوڈپٹی اسپیکرکیلئے نامزد

    متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایم ایم اے قیادت کا اجلاس مولانا فضل الرحماٰن کی زیرصدارت ہوا ،جس میں اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے بطور امیدوار نامزد کیا گیا۔ […]

  • اسلام آباد کےایف نائن پارک میں ایک لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات شہریوں کے لیے غیرمحفوظ ہوگئے، جہاں ایف نائن پارک میں سیکیورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی […]

  • بنی گالا تجاوزات کا معاملہ عمران خان خود دیکھیں، ان کیلئے ٹیسٹ کیس ہوگا:چیف جسٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آئندہ آنے والے وزیراعظم ہیں، لہذا بنی گالا تجاوزات کے معاملے کو وہ خود دیکھیں، یہ ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہوگا۔ چیف […]