اھم خبریں

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع

  • اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی آج اپنے 18 ویں قائد ایوان کا انتخاب کررہی ہے جس کے لیے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں تاہم اپوزیشن […]

  • ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا

    اسلام آباد(ملت آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اورگورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے حمایت […]

  • وزیراعظم بننے کے بعد شاہد خاقان کا کردار چودھری شجاعت جیسا ہوگا

    اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیراعظم کے لیے نامزد حکمراں جماعت کے امیدوار شاہد خاقان عباسی اگر کامیاب ہوتے ہیں تو اُن کا کردار ماضی میں مختصر مدت کے لیے بننے والے وزیراعظم چودھری شجاعت سے مختلف نہ ہوگا۔ شاہد خاقان، شہباز شریف کو وہ وقت فراہم کریں گے جو چودھری شجاعت نے سابق وزیراعظم شوکت […]

  • نیا وزیر اعظم کون ہوگا، 6 امیدوار میدان میں

    اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپوزیشن جماعتیں کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے اب اس منصب کے 6 امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کے مد مقابل اپنا کوئی متفقہ امیدوار سامنے لانے میں ناکام ہوگئی ہیں، جس کے […]

  • سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختررانا کو ایک سال قید کی سزا

    اسلام آباد(ملت آن لائن)سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو دہری شہریت چھپانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد شبیر نے کینیڈا کی شہریت چھپانے کا جرم ثابت ہونے پر سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔ […]