تجارتی

جاپانی سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخ 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

  • ٹوکیو (ملت + اے پی پی) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں پیر کو حصص کے نرخ 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ امریکا کی بہتر جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 29.14 پوائنٹ (0.15 فیصد) بڑھ کر 19633.75 پوائنٹ پر بند ہوا جو کہ دسمبر 2015 ء کے بعد […]

  • خام تیل کے نرخ گذشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

    سنگاپور (ملت + اے پی پی) امریکا میں خام تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گذشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت لائٹ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی اپریل میں فراہمی کے معاہدے 45 سینٹ […]

  • ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے یورو کی قدر مستحکم

    سنگا پور (ملت + اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے یورو کی قدر مستحکم ہوئی ہے جبکہ جاپانی ین کے مقابلے ڈالر کی قدر 0.2 فیصد کم ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ٹوکیو ٹریڈ میں یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ 1.0699 ڈالر رہی،یورو کے استحکام کی […]

  • ہانگ کانگ سٹاکس کی جمعہ کو 0.29فیصد کے اضافے پر بندش

    ہانگ کانگ (ملت + آئی این پی) ہانگ کانگ سٹاکس جمعہ کو0.29فیصد کے اضافے سے 23568.67 پوائنٹس ہو گئے ، بنچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس مینے 23438.86 اور 23603.77کے درمیان لین دین کیا ، مجموعی کاروباری حجم 68.59بلین ہانگ کانگ ڈالر (8.83بلین امریکی ڈالر )رہا ۔

  • ہانگ کانگ میں جمعہ کو سونے کے نرخ میں کمی

    ہانگ کانگ (ملت + آئی این پی) ہانگ کانگ میں جمعے کو سونے کے نرخ 11090ہانگ کانگ ڈالر پر بند ہوئے جو کہ گذشتہ روز کے کاروباری روز سے 90ہانگ کانگ ڈالر کم ہیں ۔یہ بات چینی سونے و چاندی کے تبادلے کی سوسائٹی نے بتائی ہے ،یہ نر خ1199.63 امریکی ڈالر فی ٹروئے اونس […]

  • چینی یوآن کی قدر میں اضافہ

    بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ مبادلہ مارکیٹ کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں دو بیسک پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور چینی یوآن 6.9123کی شرح پر بند ہوا ۔