قومی دفاع

640 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا

  • اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاک فوج نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ شوال میں گذشتہ دو ماہ سے جاری آپریشن کے دوران 9 ہزار فٹ پہاڑی علاقہ سمیت 640 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا ہے۔ پیر کو جاری کئے گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے […]

  • سندھ میں را کے خلاف تحقیقات شروع

    کراچی:(اے پی پی) حساس اداروں نے کراچی سمیت اندرون سندھ را کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پاکستان میں را ایجنٹ کل بھوشن یادو کی گرفتاری کےبعد کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں حساس اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ را ایجنٹ کس سے ملتا تھا، کس کا موبائل فون […]

  • پاکستان اور بھارت سوچیں ایٹمی دوڑ خطے کو کس جانب لے جائے گی: اوبامہ

    واشنگٹن:(آئی این پی)واشنگٹن میں دو روزہ عالمی جوہری سلامتی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، صدر براک اوبامہ کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان بھی سوچیں کہ ایٹمی دوڑ خطے کو کس جانب لے جائے گی، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے امریکا اور روس کو پہل کرنا ہو گی۔ صدر براک اوبامہ کا کہنا […]

  • کل بھوشن کے ساتھی کی حوالگی ہر ممکن تعاون کرینگے :ایرانی سفیر کی نثار کو یقین دہانی

    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، وزیرداخلہ نے پاکستان کے خلاف ایرانی سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کلبھوشن کے ساتھی راکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ کیا، ایرانی سفیر نے معاملے پر […]

  • آرمی چیف سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن پراتفاق

    اسلام آباد:(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن اور ’’را‘‘ کا نیٹ ورک توڑنے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات […]

  • دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے زندگی وقف کرتا ہوں درندوں کو کہیں بناہ نہیں ملے گی :شہباز شریف

    لاہور:(اے پی پی)وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر جنگ لڑنا ہو گی، دہشت گردوں کے ساتھ معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانے اور بزدلوں کا ساتھ دینے والے بھی عبرتناک انجام کے مستحق ہیں اور انہیں کوئی […]