منتخب کردہ کالم

لاہور ہائیکورٹ کا حکم اور سی ایس ایس کا امتحان: محمد اظہار الحق (تلخ نوائی)

  • لاہور ہائیکورٹ نے 2018ء سے سی ایس ایس کے امتحانات اُردو میں لینے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم پر تکنیکی اور ماہرانہ رائے تو ان اداروں کو دینا چاہیے تھی جو اُردو زبان کے نفاذ اور ترویج کے لیے تقریباً نصف صدی سے قائم ہیں‘ مگر ان کی طرف سے اس حکم کے قابلِ […]

  • گمشدہ صفحات میں سے ملنے والا ایک صفحہ: خالد مسعود خان (کٹہرا)

    ایک زمانہ تھا جب عام عدالتوں کے بارے میں بھی لوگ کچھ تبصرہ کرتے ہوئے گھبراتے تھے۔ اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ وزیر مشیر اور دیگر سپریم کورٹ کو بھی نہیں بخشتے۔ اب اسے اقدار کی بربادی کہیں‘ عدالتوں کی بے توقیری قرار دیں یا بیان بازوں کی بہادری سمجھیں؟ میرا خیال […]

  • فرار کب تک؟ خورشید ندیم (تکبیر مسلسل)

    پانی سر سے گزر چکا۔ حقائق تلخ ہیں لیکن اب سامنا کیے بغیر چارہ نہیں۔ دہشت گردی کے تین اسباب ظاہر و باہر ہیں۔ ایک دین کی وہ تعبیر جو اس وقت غالب ہے اور کم و بیش تمام مذہبی سیاسی جماعتیں جسے قبول کرتی ہیں، یہ الگ بات کہ کھل کر اعتراف نہ کریں۔ […]

  • سرخیاں‘ متن اور اقتدار جاوید کی تازہ نظم: ظفر اقبال (دال دلیا)

    سیہون پر حملہ قائد اعظم کے پاکستان پر حملہ ہے۔ نواز شریف وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ”سیہون پر حملہ قائد اعظم کے پاکستان پر حملہ ہے‘‘ لیکن مقام شکر ہے کہ یہ قائد اعظم ثانی کے پاکستان پر حملہ نہیں ہے ورنہ اب تک حملہ آوروں کو اس کا مزہ […]

  • برطانیہ کا پانچ روزہ دورہ: مفتی منیب الرحمن (زاویہ نظر)

    مجھے امریکہ سے 30جنوری کو براہِ راست کراچی آنا تھا ،لیکن برطانیہ سے علامہ غلام ربانی افغانی نے رابطہ کر کے کہا کہ امریکہ سے واپسی پرچار پانچ روز کے لیے برطانیہ میں قیام کریں ، چنانچہ انہوں نے ٹکٹ تبدیل کیا اور میں 30جنوری کو نیو یارک سے روانہ ہوکر 31جنوری کی صبح لندن […]

  • تفریح پر پابندی: عرفان حسین (جدت فکر)

    دہشت گردحملوں کی منہ زور لہر کے سامنے حکومت کیا کررہی ہے؟ یقینا ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کارپتنگ اُڑانے والے اور سرخ پھول پیش کرنے والے لڑکوںکے گرم تعاقب میں ہیں اور اس کی سنجیدگی پرکسی کو شبہ نہیںہوناچاہیے ۔ یہ اور بات ہے کہ دنیا […]