وفاقی خبریں

صدرمملکت ممنون حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ حملہ کی شدید مذمت

  • اسلام آباد (ملت + آئی این پی )صدرمملکت ممنون حسین اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ صدر ممنون حسین نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے حملے […]

  • سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ہمیں اپنی 70سالہ چالیں بدلنا ہوں گی: احسن اقبال

    اسلام آباد(ملت + آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، ہمیں اپنی 70سالہ چالیں بدلنا ہوں گی ، ترقی یافتہ ملکوں سے سیکھنا ہوگا، ترقی کے لئے پانچ سال کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، ریاستی نظام کو معطل کرنا […]

  • 98 فیصد فون ٹیپ کیے جارہے ہیں: مانڈوی والا کی وزیر اعظم کو بریفنگ

    اسلام آباد(ملت + آئی این پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی استحقاق و قواعد و ضوابط کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے آگاہ کیا کہ دہشتگردی کے شک پر98 فیصد فون ٹیپ کیے جارہے ہیں،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور موجودہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کسی بھی شہری کے فون کو ٹیپ […]

  • صدر کی قطری وفد سے ملاقات پاکستان بہتر ہاتھوں میں ، مستقبل تابناک ہے

    دوحہ(ملت + آئی این پی )صدر مملکت ممنون حسین نے قطری شاہی اور کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سٹریٹجک محل وقوع‘ سرمایہ کاری کے مواقع‘ کاروباری دوست ماحول اور حکومت کی سرمایہ کاری کی حامل سود مند پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ، قطر […]

  • دھرنا اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی سازش کاحصہ ہے،ریاض پیرزادہ

    ملتان۔24 اکتوبر(ملت + اے پی پی )وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی ہم آہنگی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ اسلام آباد دھرنا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ ہے۔انہوںنے کہا کہ کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک جمہوری نظام کے تحت منتخب حکومت کو دھرنوں اور جلوسوں کے […]

  • حکومت نے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے اقتصادی استحکام حاصل کیا: نواز شریف

    اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور معاشی استحکام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے جبکہ آئی ایم […]