خیبر پختونخوا خبریں

نوشہرہ میں اساتذہ کا احتجاج، سڑک پر کلاسیں لگادیں

  • نوشہرہ.:(آئی این پی)نوشہرہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ون کینٹ کی عمارت سیل کئے جانے کے بعد اساتذہ نے احتجاجاً سڑک پر کلاسیں لگادیں۔ گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ون کینٹ نوشہرہ کی عمارت کو مخدوش قرار دے کر سیل کردیا گیا تھا جس کے خلاف اساتذہ نے احتجاجااسکول کے سامنے سڑک پر کلاس […]

  • پشاورکراچی ریلوے ٹریک کے پی سی ون کی تیاری شروع

    اسلام آباد:(اے پی پی)پاکستان ریلوے نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ اور پرانے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبہ کیلیے ریلوے کے پروجیکٹ عملدرآمد یونٹ کے سربراہ اشفاق خٹک نے […]

  • لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا سرغنہ پشاور سے گرفتار

    پشاور (آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی اور آئی بی نے رامداس چوک میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم راشد بلوچ نے شناختی کارڈ کی تجدید اور پاسپورٹ کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس کی اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کر لیا […]

  • مہمند ایجنسی : سیکورٹی فورسز اور شدت پسندجھڑپ ، 5 ہلاک

    مہمند ایجنسی:(آئی این پی)مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔گزشتہ روز مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقہ کڑپہ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسزا […]

  • پرویز خٹک کی صوبے کیلئے مختص بجلی کوٹہدرست استعمال کو یقینی بنانےکی ہدایت

    پشاور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کیلئے مختص بجلی کے کوٹہ کے درست اور فعال استعمال کو یقینی بنانے کیلئے واضح لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جا سکے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوار الحق یوسفزئی […]

  • سوات میں چار افراد کا قاتل گرفتار

    سوات:(آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے سوات میں چار افراد کے قاتل کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ایوب نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کیاتھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سوات میں چار افراد کے قاتل کو ایک کارروائی کے دوران گرفتارکرلیاگیا۔ یاد رہے کہ سوات کے بلوگرام چوک میں گذشتہ […]