خبرنامہ

ملٹری کورٹس سول عدالتوں کی نعم البدل نہیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں سول عدالتوں کی نعم البدل نہیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع اتفاق رائے سے دی جا رہی ہے ، یقین دلاتے ہیں تیسری مرتبہ توسیع کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان وبال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پہلے پہلے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ۔ اب آپریشن ردالفساد جاری ہے ، دہشت گردوں کا کافی حد تک مقابلہ ہوگیا ، بچے کچھے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ ہوجائے گا، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ جاوید عباسی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر تھی ، فوجی عدالتیں سول عدالتوں کی نعم البدل ہر گز نہیں ہوسکتیں ، فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ اتفاق رائے سے توسیع دی جا رہی ہے ، پوری امید ہے کہ تیسری مرتبہ توسیع دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ (ار+ن م)