خبرنامہ

وزیر اعظم (آج ) کشمیرہائی وے تا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف (آج) جمعہ کو کشمیرہائی وے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک کیلئے میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور نئے ائیر پورٹ کا بھی دورہ کرینگے جس کا افتتاح 14 اگست 2017 کو کیا جانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف (آج) جمعہ کو میٹرو بس کے نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو کشمیر ہائی وے اسلام آباد سے فتح جنگ انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک چلے گی ۔ یہ منصوبہ این ایچ اے بنائے گی ۔ منصوبہ رواں سال 2017 میں مکمل ہو جائے گا ۔ اس روٹ میں مختلف انڈر پاسز اور انٹرچینجز اور سٹیشن بنائے جائینگے ۔ وزیراعظم منصوبے کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کریں گے جس میں وہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں بات کریں گے ۔دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف زیر تعمیر اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ کرینگے اور وہاں جاری کام کا بھی معائنہ کریں گے ۔ اس ائیر پورٹ کا افتتاح 14 اگست 2017 کو کیا جائیگا ۔