خبرنامہ

آبی ذخائر کے لئے دیامر بھاشا سمیت نئے ڈیم بنائے جارہے ہیں: احسن

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کے لئے دیامر بھاشا سمیت نئے ڈیم بنائے جارہے ہیں‘ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ پیر کو تاجر برادری سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔بلوچستان میں مختلف ڈیموں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ آبی ذخائر کے لئے دیامر بھاشا سمیت نئے ڈیم بھی بنائے جارہے ہیں۔ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کی قیادت کے ویژن اور جذبے کا مظہر ہے ۔اقتصادی راہداری کے تحت توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔