اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان ترقی یافتہ اور ابھرتا ہوا پاکستان ہے،ہم سب کا مقصد صرف پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے،اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،حکومت نے نوجوانوں کیلئے تعلیمی اور صحت کے پروگرام شروع کئے،وزیراعظم بچوں میں پاکستان کا مستقبل دیکھ رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر عمران خان کو ملاقاتیں ضرور کرنی چاہئیں،الیکشن میں فتح صرف اس کی ہوگی جس نے پاکستانی عوام کیلئے کام کیا ہوگا، وزیراعظم نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ وہ ہفتہ کویہاں اسلام آباد میں یوم والدین اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف موجود ہیں،تمام والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اچھے سکول میں تعلیم حاصل کریں،وزیراعظم بچوں میں پاکستان کا مستقبل دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کیلئے تعلیمی اور صحت کے پروگرام شروع کئے، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے،اسلام آباد کے سکولوں میں عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،اسلام آباد کے سکولوں کیلئے 200بسوں کا خصوصی پیکج دیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں مونٹیسری سسٹم کو نافذ کیا گیا ہے،پاکستان کے سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کیا گیا،ہم سب کا مقصد صرف پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے،آج کا پاکستان ترقی یافتہ اور ابھرتا ہوا پاکستان ہے۔جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر عمران خان کو ملاقاتیں ضرور کرنی چاہئیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہی سیاست کی جاسکتی ہے ، عمران خان اگلے ڈیڑھ سال درخت ہی لگائیں تو صوبے میں بہتری آسکتی ہے ۔الیکشن میں فتح صرف اس کی ہوگی جس نے پاکستانی عوام کیلیے ڈلیور کیا ہوگا ۔انہی پارٹیوں کی اب بھی رکاوٹیں ڈالنے کی بھرپور کوشش ہے۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کا ماحول وہ پارٹیاں بنارہی ہیں جنھوں نے پچھلے دور میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔۔(خ /و خ )
خبرنامہ
آج کا پاکستان ترقی یافتہ اور ابھرتا ہوا پاکستان ہے: مریم اورنگزیب
