آ رمی چیف نےتمام اہم مسائل کا احاطہ کیا، میرحاصل خان بزنجو
اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے سمندری امور میر حاصل خان بزنجو نے سینٹ میں آرمی چیف کی بریفنگ کے اقدام کو سراہا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے آرمی چیف اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے ساتھ فوج کی بات چیت سے قومی اہمیت کے معاملات کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے سینٹ میں بریفنگ کے دوران تمام اہم مسائل کا احاطہ کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنی اس بریفنگ کے دوران خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج ملک میں نظام کا استحکام چاہتی ہیں۔ میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ سینٹ سے حلقہ بندی کے بل کی منظوری بروقت انتخابات کے انعقاد میں مدد دے گی۔ سینٹ کے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کا انعقاد بھی وقت پر ہی ہو گا۔
خبرنامہ
آرمی چیف نےتمام اہم مسائل کا احاطہ کیا، میرحاصل خان بزنجو
