اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور ایل او سی پر او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے دنیا کو آگاہ کیا جائے،علاقائی عالمی سطح پر او آئی سی کو اہم کردار ادا کرنا ہے،علاقائی امن و خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے،پاکستان باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی ترقی کیلئے مسلم ملکوں کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے۔منگل کو سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ علاقائی عالمی سطح پر او آئی سی کو اہم کردار ادا کرنا ہے،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر او آئی سی اور مسلم ملکوں کے شکرگزار ہیں،آزادکشمیر اور ایل او سی پر او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے دنیا کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے،پاکستان باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی ترقی کیلئے مسلم ملکوں کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے،وزیراعظم نے او آئی سی کے اہداف کے حصول میں سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف احمد نے کاہ کہ پاکستان او آئی سی کا اہم رکن ہے،پاکستان نے او آئی سی کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹر یوسف نے 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
خبرنامہ
آزادکشمیر اور ایل او سی پر او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے دنیا کو آگاہ کیا جائے
