خبرنامہ

آصف زرداری 4مطالبات اور بلاول کی ڈیڈ لائن کی بات نہیں کررہے، ہم کیوں کر یں ؟ سعد رفیق

لاہور (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری 4مطالبات اور بلاول بھٹو کی ڈیڈ لائن کی بات نہیں کررہے ہم کیوں کر یں ؟کر پشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے موجودہ حکومت ملک کو کر پشن سے پاک کر رہی ہے ‘جب ریلوے کا وزیر بنا تو ریلوے کی آمدن2ارب تھی، آج 40ارب ہدف رکھا ہے ‘کول پاور پلانٹس کو کوئلے کے سپلائی کیلئے پاکستانی انجینئرز نے’’ہوپرویگن ‘‘تیار کر لی ہے جس میں29بوگیاں ہوں گی ‘ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر کسی کو کنٹر یکٹ دیا جاتا ہے اور نہ ہی دیں گے، کوشش ہے کہ یہ منصوبہ بھی سی پیک کا حصہ بن جائے ‘27دسمبر کو اس حوالے سے چین کا دورہ کر نے جا رہا ہوں ۔گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوئل کی ترسیل کیلئے پاکستانی انجینئرز کی تیار کردہ ہائی کپیسٹی ویگن کا افتتاح کرنے کے بعدیہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کے تنخواہوں کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے جہاں تک کنٹر یکٹ ملازمین کا تعلق ہے تو میں نے ریلوے میں آتے ہی یہ کہا تھا کہ ہم کسی کوبے روزگار نہیں کر یں گے اور ابھی کسی کو بے روزگارکیا ہے اور نہ ہی کر یں گے مگر سب کو اپنا کام کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ریلوے ٹر ینوں پر پتھراؤ کیا ہے ان کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور ایسا کھیل کھیلنے والوں کی طبعیت صاف کر یں گے اور آئی جی ریلوے منیر چشتی کو کہہ دیا ہے وہ سخت ایکشن لیں کیونکہ ایسے واقعات میں صرف مسافر ہی نہیں ہمارے ریلوے ڈرائیور او ر دیگر عملہ بھی متاثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے میں کول پاور پلانٹس کا اہم کردار ہوگا اور پاکستان ریلوے نے کول پاور پلانٹس کو بروقت اور تیز رفتار طر یقے سے کوئلے کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دےئے ہیں اس حوالے سے پاکستانی انجینئرز نے’’ہوپرویگن ‘‘تیار کر لی ہے جس میں29بوگیاں ہوں گی اوراس میں500ملازمین بھی کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سگنلز کو اپ گر یڈ کر نے کیلئے پی سی ون کافی عرصہ سے ہو چکا ہے مگر اس منصوبے کیلئے40ارب روپے کی ضرورت ہے جبکہ ہم نے ریلوے کی سالانہ آمدن کا ہدف40ارب مقرر کر رکھا ہے کوشش ہے کہ یہ منصوبہ بھی سی پیک کا حصہ بن جائے ‘27دسمبر کو اس حوالے سے چین کا دورہ بھی کر نے جا رہا ہوں ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کی ڈیڈ لائن اور 4مطالبات کی بات نہیں کی اس پر آپ کیا کہیں گے تواس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری 4مطالبات کی بات نہیں کررہے ہم کیوں کر یں ؟۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ریلوے کی آمدنی کیلئے 40 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے، کوئلے کی ترسیل سے سالانہ تقریبا 6 ارب روپے کا فائدہ ہو گا ‘ ہوپر ویگن کول پاور پراجیکٹ کیلئے پورے پاکستان میں کوئلہ ترسیل کرے گی‘ ماضی میں ریلوے جیسے اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا تاہم اب اس میں بہت بہتری لائی گئی ہے‘ کوئلے کی ترسیل سے سالانہ تقریبا 6 ارب روپے آمدن ہو گی جبکہ ریلوے میں کوئی بھی کنٹریکٹ سیاسی بنیادوں پر نہیں کیا جاتا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے پولیس کو بھی خوشخبری سنائی اور کہا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی کینٹ اور لاہور میں برقی سیڑھیاں بھی نصب کر دی جائیں گی۔