خبرنامہ

آصف علی زرداری کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے، رانا افضل

آصف علی زرداری کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے، رانا افضل
اسلام آبادملت آن لائن(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ اچھے ماحول میں بیٹھ کر پاکستان کی بات کریں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ ایک اچھے ماحول میں بیٹھ کر پاکستان کی بات کریں۔ آصف علی زرداری کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے بری طرح ناکام ہو گئے ہیں جو کردار دھرنے والے ادا کررہے ہیں وہ اپنے آپ کو عوام سے دور کررہے ہیں،ہم ان کو عزت دینا چاہتے ہیں۔خواتین پر تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کا ہرشعبے کادارومدار خواتین کے لئے کھلا ہے جنہیں علاوں میں انہیں ووٹ کاحق نہیں دیا جاتا تھا اب وہاں پر خواتین کو اسمبلی نشستیں دی جا رہی ہیں۔