خبرنامہ

آج عدالتی 58 ٹو بی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(ملت آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پہلے 58 ٹو بی تھا اور آج عدالتی 58 ٹو بی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، پاکستان اوپرجارہا ہے لیکن ملک کی ترقی ہماراجرم بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا، پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بد امنی کا راج تھا اور شہری شہر چھوڑنے پر مجبور تھے، بلوچستان میں قومی پرچم کو لہرانا جرم بنا دیا گیا تھا لیکن آج صوبے بھر میں سڑکوں کے جال بچھ رہے ہیں اور یوم آزادی پر قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک 35 سال مارشل لاء کی نذر ہوا، حسین سہروردی سے نواز شریف تک کیوں 5 سال پورے نہیں کرنے دیے جاتے، پہلے 58 ٹو بی تھا اور آج عدالتی 58 ٹو بی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔