اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی جس کے دوران آزادکشمیر میں سیاحت کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ آزادکشمیر کو ترقی کاماڈل بنایا جائیگا۔بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی جس کے دوران آزادکشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور آزادکشمیر میں سیاحت کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ آزادکشمیر کو ترقی کا ماڈل بنایا جائیگا۔اس موقع پر صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو موثر اور جامع حکمت عملی سے اجاگر کیا جائے گا۔
خبرنامہ
احسن اقبال اور مسعود خان کی ملاقات، آزادکشمیر میں سیاحت کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی تجاویز
