اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات و چیئرمین این ایل بی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل لاجسٹک بورڈ کا 60 واں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا ۔نیشنل لاجسٹک بورڈ کے ممبر کوارٹر ماسٹر جنرل پاک آرمی لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل مشتاق احمدنے اجلاس کو این ایل سی کی آپریشنل ‘انتظامی ‘مالی امور اور مستبقل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بورڈ نے این ایل سی کی مالی سال 2015-16کی حتمی آڈٹ رپورٹ جو کہ اندرونی آڈیٹرز کی تیار کردہ تھی کی منظوری دی ۔
خبرنامہ
احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس: مالی سال 2015-16کی حتمی آڈٹ رپورٹ کی منظوری
