خبرنامہ

مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی، طلال چوہدری

اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت پہلے دن کی طرح میدان میں کھڑی ہے جب کہ مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین نوازنے آئینی وقانونی حق کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی، تصویرلیک کو پہلے حکومت پھرشریف خاندان پرڈالا گیا، (ن) لیگ پہلے دن کی طرح میدان میں کھڑی ہے جب کہ ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پرغورکرے گی۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کا حوصلہ بھی شیرجیسا ہے، مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی، ہمارا حق تھا کہ ہم اپنا حق استعمال کریں، ہم نے عدالت کو بتایا کہ اگرریکارڈنگ نہ ہوتی توتصویرلیک نہ ہوتی جب کہ جے آئی ٹی کے جواب اور عدالت کے حکم سے پتا چلا کہ ہمارا الزام ٹھیک تھا اورجے آئی ٹی پر ہمارے جو بھی تحفظات ہوئے ہم اٹھائیں گے۔