خبرنامہ

ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چائیں: صدر ممنون

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چائیں تاکہ کم آمدنی رکھنے والے لوگ بھی اطمینان سے اپنا علاج کراسکیں ۔ صدر مملکت نے یہ بات وفاقی سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی دواں کی عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کے لیے لیبارٹری جلد فعال کی جائے تاکہ پاکستانی ادویات کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک پاکستان سے دوائیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے ۔صدر مملکت نے اسلام آباد اور لاہور میں عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق دوائیں ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری کے قیام کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ لیبارٹریاں جلد مکمل ہونی چاہیں ۔ صدر مملکت نے ہپاٹائٹس سی کی جان بچانے والی دوا کی پاکستان میں تیاری اور سستے نرخوں میں دستیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے سے دیگر ضروری ادویات کی تیاری پر بھی توجہ دی جائے ۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صحت محمد ایوب شیخ نے دواں کی قیمتوں کے بارے میں محکمہ صحت کی پالیسی سے صدر مملکت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق اسلام آباد اور کراچی میں لیبارٹری کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں دواسازوں کو دواں کی تصدیق کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔