خبرنامہ

استنبول میں اوآئی سی حلال ایکسپو اورورلڈ حلال سمٹ:: شرکت کے لیےدرخواستیں طلب

(ملت آن لائن) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ اوآئی سی حلال ایکسپو اورورلڈ حلال سمٹ میں شرکت کی خواہش مند پاکستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اوآئی سی حلال ایکسپو اورورلڈ حلال سمٹ 29 نومبرسے شروع ہوکر2 دسمبر 2018ء تک جاری رہی گی۔اتھارٹی کے مطابق اوآئی سی حلال ایکسپو اورورلڈ حلال سمٹ میں حلال سرٹیفائیڈ فوڈز، گوشت اورگوشت کی مصنوعات، جام ، جیلی، اچار، کیچپ، جوسز، ڈیری مصنوعات، حلال کیمکلز، کاسمیٹکس، فارما اوردیگر اشیاء کی نمایش کی جائے گی۔نمائش میں شرکت کیلئے 1لاکھ58ہزار جبکہ چاول کی نمائش کیلئے 1لاکھ97ہزار500 روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کو 22 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔