اسلام آباد (ملت+ آئی این پی ) وزارت خزانہ کے ترجمان نے وزیر خزانہ کے ایمرجنگ مارکیٹس کی جانب سے 2016 کے لئے جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کے حوالے سے دیئے گئے ایوارڈ کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے حقائق کو مسخ کرکے پیش کر رہے ہیں ۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016 کے لئے بہترین وزیر خزانہ کے حوالے سے حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے اس حوالے سے من گھڑت خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل میں کئی ممالک کے وزیر خزانہ کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر خزانہ کو یہ ایوارڈ ایمرجنگ مارکیٹس جو فنانشل ٹریڈ کے حوالے سے ایک نیوز لیٹر ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سپرنگ اور سالانہ اجلاس کے دوران وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا ہے اور ہر سال وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنر ایوارڈ دیتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت خزانہ اور ایمرجنگ مارکیٹس کی جانب سے لکھے گئے خطوط میڈیا کو جاری کئے گئے تھے ۔
خبرنامہ
اسحاق ڈار کو ایوارڈ دینے بارے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کئے گئے،ترجمان وزارت خزانہ
