خبرنامہ

اسحاق ڈار کی آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف

پی اے ایف کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
حبیب بنک لمیٹڈ کے چیئرمین سلطان علی اور ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین عبدالرؤف عالم کی ڈار کو 2016ء کیلئے ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
اسلام آباد(ملت+آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ حبیب بنک لمیٹڈ کے چیئرمین سلطان علی اور ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین عبدالرؤف عالم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016ء کے لئے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر یف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیر خزانہ کو پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ استعداد کار کے بارے میں آگاہ کیا اور ایئر فورس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تعاون کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے پاک فضائیہ کے ضرب عضب آپریشن میں کردار کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ایئر فورس کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ نے ائیر فورس کی جانب سے اس کی تجدید اور تکنیکی پیش رفت کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں حبیب بنک لمیٹڈ کے چیئرمین سلطان علی اور شہزاد رائے نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی او ران کو ایشیاء کا2016ء کیلئے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ وصول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی۔ چیئرمین ایف پی سی سی آئی نے بھی وزیر خزانہ سے ملاقات کر کے ان کو 2016ء کیلئے ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ وصول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ ۔۔۔