خبرنامہ

اسحاق ڈار کی امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی میک ماسٹر سے ملاقات کی‘ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور ، روابط جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات پروگرام کو سراہا‘ دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کیں‘ آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی مشیر قومی سلامتی میک ماسٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات پروگرام کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلا ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کیں۔ دہشت گردی کے خلاف ردالفساد آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اس موقع پر میک ماسٹر نے کہا کہ دہشت گردی کی خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان اور امریکہ مل کر کام کررہے ہیں۔