اسلام آباد(ملت+آئی این پی )وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کے گھروں کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں کہ وہ نہ ملازمت پر جاسکیں نہ روزمرہ کے امور سرانجام دے سکیں،شہریوں کو عمران خان کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہیے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی 100دن کے دھرنے سے اقتصادی راہداری منصوبے کو ثبوتاژکرنے کی کوشش کی پاکستان جنگ کے دہانے پرکھڑا ہے اور عمران خان لوگوں کو گھروں میں محصورکرنا چاہتے ہیں،عمران خان اسلام آباد کے گھروں کے دروازے بند کرنے پر تلا ہوا ہے،میری درخواست ہے کہ شہری عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اس طرح کا رویہ جاری رکھا تو مستقبل میں کوئی جمہوری حکومت نہیں چل سکے گی۔
خبرنامہ
اسلام آباد کے شہری عمران خان کیخلاف عدالت جائیں،وفاقی وزیر اکرم درانی
