خبرنامہ

اعصاب اورعزائم کا مقابلہ انشا اللہ ن لیگ ہی جیتےگی‘ خواجہ سعد رفیق

اعصاب اورعزائم

اعصاب اورعزائم کا مقابلہ انشا اللہ ن لیگ ہی جیتےگی‘ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد :(ملت آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ن لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین پرسوار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ اعصاب اورعزائم کا مقابلہ انشا اللہ ن لیگ ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین پرسوار ہے، قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سازشی بے نقاب ہوں گے اور مکافات عمل کا شکار بھی، اللہ کریم انہیں ہدایت عطا فرمائے۔
شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نوازشریف کواوراوپرلےکر جائیں گی‘مریم نواز
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔