اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد ی ہو رہی ہے ،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ، افغانستان اپنی طرف سے دہشت گردی ختم کرے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی وسکیورٹی مسائل کی بنیاد پر پاک افغان طور خم بارڈ کو بند کیا گیا ، افغانستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ملک کی سلامتی و دہشت گردی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، آج پاکستان نے انسانی ہمدردی طور بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارڈر کو کھولا ہے ، افغانستان کو بھی دو قدم آگے بڑھ کر اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو روکے بلکہ خاتمہ کرے تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ، افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے راستے روکے اور تمام سہولت کاروں اور دہشت گردوں کا اپنی سرزمین نے خاتمہ کرے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقے کو نقصان ہورہا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے اپنے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے خاتمے کے لئے پاک افغان طورخم بارڈ کو کھولا ہے ۔ (ار+ن م)
خبرنامہ
افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد ی ہو رہی ہے
