اسلام آباد (ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ 13 ویں اقتصادی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہے ‘یہ اقتصادی بلاک پوری دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہوگا،اس سے خطے میں تعاون کی فضا میں اضافہ ہو گا، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیاں کمرشل اور کارگو فلائٹس شروع ہونی چاہئیں ، اس سے تجارتی حجم میں ا ضافہ ہو گا اور لوگوں کو سفری سہولیات بھی مل سکیں گی ، اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شرو ع ہونے والا ہے اور یہ راہداری خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ وہ جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں اقتصادی تعاون تنظیم چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ وفد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حلیل ابراہیم آغا کے علاوہ ترکی، ایران، افغانستان، تاجکستان، کرغستان، آذربائیجان اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو نمائشوں کا باقاعدگی سے اہتمام کرنا چاہیے تاکہ رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کا مقصد رکن ممالک میں ذرائع مواصلات کی اہمیت کو واضح کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا زیادہ سے زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تاکہ تعلقات کو وسعت ملے اور تجارت میں بھی اضافہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیاں کمرشل اور کارگو فلائٹس شروع ہونی چاہئیں۔ اس سے تجارتی حجم میں ا ضافہ ہو گا اور لوگوں کو سفری سہولیات بھی مل سکیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شرو ع ہونے والا ہے اور یہ راہداری خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ای سی او ممالک اپنے عوام کی ترقی کے لییاتفاق رائے سے کام کریں۔اس موقع پر میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حلیل ابراہیم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو بروئے کار لا کر ہم اپنے عوام کی زندگی بد ل سکتے ہیں۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان اور خطے کیلیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ، ایران چیمبر آف کامرس کے صدر انجنیئر غلام حسین شفاعی اور ترکی چیمبر کے صدر ہیسراسک لیوگلو نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہا۔
خبرنامہ
اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیاں کمرشل اور کارگو فلائٹس شروع ہونی چاہئیں
