اسلام آباد (ملت+ آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے ملازمین کے لئے تین ماہ کی تنخواہوں کی منظوری دے دی،کمیٹی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ دالوں کی رسد کی صورتحال اور قیمتوں کی نگرانی کرے، بجلی کے شعبے کیلئے 136 ارب پچاس کروڑ روپے کی خودمختار ضمانت کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی ۔جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی صدارت میں کا بینہ کی ا قتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ دالوں کی رسد کی صورتحال اور قیمتوں کی نگرانی کرے۔ یہ کمیٹی نے وزارت سے یہ بھی کہاکہ وہ منڈی میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور دالوں کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرے۔اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے بجلی کے شعبے کیلئے سنڈیکٹ ٹرم فنانس فیسلٹی کے تناظر میں 136 ارب پچاس کروڑ روپے کی خودمختار ضمانت کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو لو ئر زکم خام تیل کی قیمتوں کوڈاس بلینڈ خام تیل کی قیمتوں کے ساتھ بدلنے کی بھی اجازت دی تاکہ آئل ریفائیز یوں کے لئے منڈی کی قیمت کا تعین کیا جاسکے۔کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے ملازمین کے لئے تین ماہ کی تنخواہوں کی بھی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی گھروں کے لیے ایک سو چھتیس ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی منظور کی ۔
خبرنامہ
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے 3 ماہ کی تنخواہوں کی منظوری دیدی
