خبرنامہ

اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی پر توجہ مرکوز ہے: شاہد خاقان

سی پیک خطے میں

ابو ظہبی (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی پر توجہ مرکوز ہے۔وفاقی وزیرپیٹرولیم نے منگل کو ابوظہبی میں منعقد ہونے والی پیٹرولیم نمائش اور کانفرنس کی سائیڈ لائنز پرچینی خبررساں ادادے شنہوا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ راہداری منصوبہ کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر آئل اینڈ گیس کے منصوبوں پر بھی کام کریں گے ،ہمیں امید ہے کہ کہ چینی آئل اینڈ گیس کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبہ سمیت دیگر پاکستانی کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔دونوں ممالک کے مابین ایل این جی میں مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح چین بھی ایل این جی درآمد کرتا ہے تاہم چینی کمپنیوں کے ساتھ اس حوالے سے بھی مذاکرات جاری ہیں کیونکہ چین کے پاس ایل این جی کودریافت کرنے کے لئے متعلقہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان میں توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے شعبوں میں متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔