خبرنامہ

الزامات لگاؤ لیکن ثبوت بھی تو لاؤ، خرم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں کہا مخالفین کے غدر دشنام کے سامنے عدالتی دیوار موجود ہے۔ مخالفین کے ہتھکنڈوں کے باعث سی پیک میں 8 ماہ کی تاخیر ہوئی جبکہ بڑے زور سے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن عدالت میں ایک ثبوت نہیں دیا گیا۔ کک بیکس اور قرضے معاف کرانے کا بھی جھوٹ بولا گیا۔ عدالت میں تین کتابیں جو جمع کرائی گئی ان پر ایک لفظ نہیں بولا گیا۔ انہوں نے کہا اثاثے چھپانے کے الزام پر بھی کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ خرم دستگیر نے مخالفین کو سچ کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا مخالفین الزامات کے ثبوت بھی سامنے لائیں۔ الزامات کے شور میں سچ سنائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا ہماری دستاویزات میں سے تضادات ڈھونڈے جا رہے ہیں جبکہ شریف خاندان اور نواز شریف کے والد کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ عدالت میں پیش ہوئے تاکہ سچ سامنے آ جائے۔ ایک پارٹی کے سامنے سارے ادارے کٹہرے میں ہیں جبکہ یہی پارٹی اپنی زبان اور عمل سے پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئی۔