خبرنامہ

اللہ عمران خان کوہدایت دے وہ پاکستان کوغیرمستحکم نہ کریں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ عمران خان کو ہدایت دے کہ وہ پاکستان کوغیرمستحکم نہ کریں کیونکہ پاکستان کوغیر مستحکم کرنےکا فائدہ ملک دشمنوں کوہوگا۔
اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکا فائدہ ملک دشمنوں کوہوگا، عمران خان کوچاہیے کہ ملکی ترقی میں حصہ لیں جب کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کی حفاظت کی ہرممکن کوشش کررہی ہے تاہم اللہ عمران خان کوہدایت دے کہ وہ پاکستان کوغیرمستحکم نہ کریں