خبرنامہ

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 259 میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمعہ کو الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے این اے 259 سے ناکام امیدوار میر باز محمد خان کھیتران کی درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن میں میر باز محمد خان کھیتران اور شاہ زین بگٹی کے وکلاء پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں اس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انتخابی ٹربیونل میں جانے کی ہدایت کر دی۔