اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں کرنے والے امن اور ترقی کے دشمن ہیں‘ امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا‘دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘ملک کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں‘سکیورٹی فورسز نے ہمارے کل کیلئے اپنے آج کی قربانی دی۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسی کارروائیاں کرنے والے امن اور ترقی کے دشمن ہیں پاکستانی عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا سامنا کرنا کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ملک کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمارے کل کیلئے اپنے آج کی قربانی دی۔
خبرنامہ
امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: پرویز رشید
