خبرنامہ

انسانی جان بہت قیمتی ہے، اس سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے: سائرہ

حافظ آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے اس سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، کسی بھی میڈیسن کمپنی کو جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور کسی بھی میڈیکل سٹور پر غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات بیچنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے سکتے۔ حکومت عوام کو سستی اور کوالٹی میڈیسن فرام کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔میڈیسن کمپنیاں اور میڈیکل اسٹورز مالکان کو اگر ڈرگٹ ایکٹ میں کوئی ایشو ہے تو ان سے بات کی جاسکتی ہے حکومت کسی بھی میڈیسن کمپنی یا میڈیکل اسٹورز مالکان سے بلیک میل نہیں ہو گی ۔حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت اب ہر کوئی میڈیکل سٹور نہیں کھول سکے گا اور نہ ہی اپنی مرضی کی ادویات بنائی اور فراخت کی جا سکے گی انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز پر فارسسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے قانون کے مطابق عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹور مالکان کے مقاصد عوام کی فلاح وبہبود ہے ۔میڈیکل سٹورز کی بہتر انسپکشن کیلئے اور معیاری ادویات کی تیاری اور فراہمی کیلئے حکومت کوششیں کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کے بعد میڈیکل سٹور مالکانکو اگر کوئی ایشوء ہے تو حکومت ان سے بات کرنے کو تیار ہے لیکن کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے ہمیں عوام کے جان و مال کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے ۔