خبرنامہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 29 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 29کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کی ترقی کے لئے رواں مالی سال میں3 ارب 4کروڑ63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کراچی میں آئی ٹی پارک کے لئے ایک کروڑ 16 لاکھ، ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسلام آباد کے لئے 7 کروڑ 26 لاکھ، اے جے کے میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 8کروڑ 81لاکھ، گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے پر سی پیک منصوبے کے تحت تھری جی اور فور جی کی سروسز کی اپ گریڈیشن کے لئے 9کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔