آئندہ سال جون میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگا، عابد شیر علی
گوجرانوالہ:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہےکہ آئندہ سال جون میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگا۔ گوجرانوالہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آئندہ سال جون تک مزید 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جس سے اسی ماہ شارٹ فال صفر ہوجائے گا۔ عابر شیر علی نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی لیکن نوازشریف دور میں 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ وزیر مملکت کہنا تھا کہ ’ یقین دلاتا ہوں اب کسی گھر کی روشنی مدہم نہیں ہوگی‘۔
خبرنامہ
آئندہ سال جون میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگا، عابد شیر علی
