خبرنامہ

کل سپریم کورٹ میں سماعت ہےٕ۔حسین نواز کو آج جے آئی ٹی میں بلانے کا کیا مقصد ہے؟پرویز رشید

اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں شریک جن دو اراکین پرحسین نوازنےاعتراض کیا ہے ان دونوں کا نوازشریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔پرویزرشید کا کہنا تھا کہ جن دو اراکین پرحسین نوازنے اعتراض کیا وہ خود کو تحقیقات سے الگ کرلیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسین نواز کی سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کل ہوگی تو پھر ان کو آج جے آئی ٹی میں بلانے کا کیا مقصد ہے؟