آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں پیپلز پارٹی اپنے دورے حکومت میں محترمہ کے قاتلوں تک نہیں پہنچ سکتی تھی، آصف علی زرداری پنجاب حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے ملک کے سرمائے کا غلط استعمال کیا، ہم نے خطے کو پرامن بنانے کے لیے موثر کاروائیاں کی، پاک سرزمین سے طالبان کا صفایا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں کنگز پارٹی کےلیے مجھ سے رابطے ہوئے تھے جبکہ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں عسکری طریقوں سے افغانستان کے مسئلے کا حل ممکن نہیں سمجھتا۔
اب امریکا سے ہمارا کوئی اتحاد نہیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی توہین پر استحقاق کمیٹی کام کر رہی ہے، کمیٹی توہینِ پارلیمنٹ پر گرفتاری کا حکم دینےکا بھی اختیار رکھتی ہے۔ یاد رہے ہفتوں قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور افغانستان کی جانب سے مسلسل الزامات انتہائی ناقابل قبول ہیں، افغان طالبان اور کابل کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہیں، ہماری ان تمام کاوشوں کے باوجود افغانستان پاکستان کے مطلوب دہشت گردوں کو اپنے خطے میں پناہ دے رہا ہے۔
افغانستان میں پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دی جارہی ہے، خواجہ آصف
دوسری جانب مہینوں قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا جو سلوک ہمارے ساتھ کررہا ہے ایسا کسی اتحادی کے ساتھ نہیں کرتے اب امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، امریکی امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتا ہوں۔