خبرنامہ

اپنے دفاع میں بولنا اداروں سے تصادم نہیں، مریم اورنگزیب

اپنے دفاع میں بولنا اداروں سے تصادم نہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فیصلے نے اٹھائیس جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے، جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، جو ان سے سوال کرے اسے بھی گالیاں دیتے ہیں، جب دو پیمانے ہوں تو آوازیں آئیں گی، یہ آوازیں پاکستان کے عوام کے دباؤ پر آئیں کیونکہ جو پیمانہ اقامہ پر رکھا گیا وہ نیازی سروسز پر نہیں رکھا گیا، عمران خان کے فیصلے نے 28 جولائی کے فیصلے کی نفی کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب آئین کے خلاف فیصلے آئیں تو ادارے کو صفائی دینا پڑتی ہے، اپنے دفاع میں کچھ کہنا ملک کے اداروں کے ساتھ تصادم نہیں ہوتا لہٰذا نواز شریف کے بیان کو اداروں سے تصادم نہ سمجھا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ان کا بیان عمران خان کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق تھا، ہندو سے متعلق بات صرف الفاظ کا غلط چناؤ تھا۔