اسلام آباد: ملت آن لائن… مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ یہ ڈوگر کورٹ کا زمانہ نہیں ہمیں ججز پر اعتماد ہے نواز شریف اور ان کا خاندان سرخرو ہگا جب کہ اپوزیشن میں بیٹھے افراد کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں عدالتوں کا احترام کس نے کیا اور کون اس سے منحرف ہوا، تنقید کرنےوالے تو اپنے زمانے میں عدالتوں کو کینگروکورٹس کہتے تھے لیکن ہم نے پہلے بھی عدالتوں کا احترام کیا آج بھی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ہم پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پہلے نے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا بتائیں کیوں کہ انہیں پتہ ہے کہ قاتل کون ہے، دامن کو ذرا دیکھ ،ذرا بند قبا دیکھ۔